نئی دہلی،31؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مرکز کو اترپردیش کے کاس گنج میں فرقہ وارانہ تشدد کے بارے میں ریاستی حکومت کی رپورٹ مل گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فوری طورپر پولس کے حرکت میں آنے سے صورت حال کو جلد ہی قابو میں کر لیا گیا اور اب اس معاملے کے ہر پہلو کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔یوم جمہوریہ کے موقع پر کا س گنج میں ترنگا یاترا کے دوران دو فرقوں کے درمیان ہونے والے تشدد میں ایک نوجوان کی موت ہو گئی تھی ،اس کے بعد وہاں حالات کشیدہ ہو گئے تھے۔مرکز نے تشدد کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے کل ہی ریاستی حکومت سے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کی تھی۔